مذاکرات ختم، پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا آغاز کردیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

راولپنڈی : پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب کا آغاز کردیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت پر ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کا نام حضرت محمد ﷺ کی تلوار العضب پر ضرب عضب رکھا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے عوام کی زندگی مشکلات اور قومی معیشت بھی تباہی کا شکار ہے، ‫پاک فوج کو دہشتگردوں کو بلا رنگ و نسل ختم اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا، قوم کی حمایت، ریاستی اور دیگر سیکیورٹی  فورسز کے تعاون سے پاک فوج ملکی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے آپریشن شمالی وزیرستان میں موجود ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف ہے، عسکریت پسند قبائلی علاقے کو پاکستان کیخلاف کاررائیوں کیلئے استعمال کررہے ہیں، ان عناصر نے امن کوششوں کو ہر سطح پر مسترد کیا، دہشت گردوں کے باعث شمالی وزیرستان میں بھی محبت وطن اور امن پسند مقامیوں کو پریشانی کا سامنا ہے، سماء

شوبز

پاک فوج

Tabool ads will show in this div