بارہ سالہ لڑکا باپ بن گیا

2

کوچی : بھارت میں 12 سالہ لڑکا ملک کا کم عمر ترین باپ بن گیا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارنا کولم نامی علاقے کے اسپتال میں نومبر 2016ء میں 16 سالہ لڑکی نے ایک بچے کو جنم دیا تھا، جس کے بعد اس نے بتایا کہ اس بچے کا باپ ایک 12 سالہ لڑکا ہے تاہم حال میں ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بھارتی اخبار ہندو کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ 12 سالہ لڑکے اور نومولود بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ بچہ اس لڑکے کا ہی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ لڑکا اور 16 لڑکی قریبی رشتہ دار ہیں، لڑکی کے بیان کی روشنی میں پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکچول آفینس (پی او ایس سی او ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم کم سن ماں باپ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

GIRL

BOY

Tabool ads will show in this div