شمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن کا خیر مقدم کرتا ہوں، الطاف حسین

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا خیرم مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں دیگر جماعتیں بھی پاک فوج کو سپورٹ کریں۔

سماء سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں باقاعدہ آپریشن کا خیرمقدم کرتا ہوں، دیگر جماعتیں بھی پاک فوج کو سپورٹ کریں، دشمن بھاگ کر شہروں کا رخ کرے گا، ماضی میں اہم حساس تنصیبات پر حملے ہوئے، شہریِ، پولیس اور مقامی انتظامیہ چوکنا رہیں اور حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کریں، عوام مشکوک افراد پر کڑی نگاہ رکھیں، دہشتگرد فوج کی توجہ بانٹنے کیلئے چھوٹے حملے کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی پہلے بھی حمایت کی آئندہ بھی کریں گے، پاکستان کو اندرونی محاذ پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی، قوم 1965ء کی طرح اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کرے گی، اس وقت اختلافات سے گریز کرنا چاہئے، اتحاد، یکجہتی کی بات کرنی چاہئے، تمام گورنر اور وزرائے اعلیٰ غیر ضروری دورے اور تقاریب ختم کرکے اپنے صوبوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں، 12، 12 گھنٹوں کی ڈیوٹیاں دیں۔

الطاف حسین کہتے ہیں کہ اللہ ملک کی حفاظت کرے، فوج اشارہ کرے، ہم ہر مدد کو تیار ہیں، کمزور سہی لیکن حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔ سماء

شوبز

phone

duty

galaxy

Tabool ads will show in this div