آصف زرداری کی نواز شریف اور افتخار چوہدری پر کڑی تنقید

Zardari Talk Multan 24-03

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/Zardari-Talk-Multan-24-03.mp4"][/video]

ملتان : آصف زرداری نے توپوں کے رخ مخالفین کی جانب کردیئے، وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس پر کڑی تنقید کی، بولے کہ ہمارے حق میں اور میاں صاحب کیخلاف کبھی فیصلہ نہیں آتا، سیکیورٹی ملے یا نہ ملے پنجاب میں جلسے ضرور کریں گے، ن لیگ فوری الیکشن سے بھاگ رہی ہے، پنجاب بھر سے کامیابی حاصل کریں گے، سابق جج نے صدر بننے کیلئے سیاسی فیصلے کئے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے ملتان میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر حج کرپشن کیس سے بری ہونیوالے سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی باعزت بری ہوئے، ہماری حکومت پر بے تحاشہ الزامات لگائے گئے تاہم کوئی بھی ثابت نہ ہوسکا، سابق چیف جسٹس نے صدر بننے کیلئے سیاسی فیصلے کئے، عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ہی اپنی پارٹی بھی بنالی۔

آصف زرداری کہتے ہیں کہ ہمارے حق میں اور نواز شریف کیخلاف عدالتی فیصلے نہیں آتے، مجھے نہیں معلوم کہ ججز کے دل میں کیا ہے؟، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، کل ہو یا آج، ن لیگ فوری الیکشن سے بھاگ رہی ہے، انتخابات میں پورا پنجاب لے کر جائیں گے، صوبے کو ایسا بنائیں گے کہ سب دیکھیں گے۔

وہ بولے کہ سیکیورٹی ملے نہ ملے عوام کے پاس جائیں گے، پورے پنجاب میں نکلیں گے اور جلسے کریں گے۔ سماء

CJP

ASIF ZARDARI

Iftikhar Chohadry

PPPP

YOUSUF RAZA GILLANI

Former Chief Justice

Hamid Saeed kazmi

Tabool ads will show in this div