کراچی:غیرقانونی تارکین وطن سمیت 5 ملزمان زیرحراست

Police Night Action khi Pkg 08-03 Arsalan

کراچی: پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان قبضے میں لے لیا۔ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف مخلتف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث اورغیر قانونی تارکین وطن سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ کاروائیاں شاہ لطیف ٹاؤن،گلبرگ اور ڈفینس کے علاقوں میں کی گئیں ۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ ڈيفنس اور گلبرگ سے اسٹريٹ کرمنل سميت افغان باشندہ پکڑا گيا ۔پولیس نے گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری کا سامان برآمد کر کے  مقدمات درج کرلیے۔

ادھراورنگی ٹاؤن مہاجرچوک کے ایک مکان سے ساٹھ سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

criminals arrested

night crimes

Tabool ads will show in this div