دھماکوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد کا خاکہ جاری
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ پولیس نے انتہائی مطلوب دہشت گردکا خاکہ جاری کردیا ہے، دھماکوں میں ملوث دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
جاری کردہ معلومات کے مطابق دہشت گرد کی عمر تیس سے پینتیس سال اور رنگت گوری ہے، تاہم اس کا نام سامنے نہیں آسکا، پولیس کے مطابق دہشت گرد کراچی میں بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے، خاکہ عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد کی اطلاع اور گرفتاری میں مدد دینے والے شخص کو انعام بھی دیا جائیگا۔ سماء