جڑانوالہ،زمینی تنازعہ نے4معصوم زندگیوں کےچراغ گل کردیئے
اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے روڈالہ میں گھر کے سربراہ بشیر احمد، ان کی بیوی سرداراں بی بی، بیٹی حفیظاں اور بارہ سالہ نواسی کو نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کی جائیداد کے تنازعہ پر دشمنی بھی چل رہی تھی۔
پولیس نے مقتول بشیر احمد کے دو بیٹوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے اور چاروں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ سماء
dramatic
bowler
تبولا
Tabool ads will show in this div