شیخ رشید اور طاہر القادری پاکستانی قوم کیخلاف محاذ بنا کر کھڑے ہیں، رانا ثناء
ویب ایڈیٹر
لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ جنگ کا آغاز ہوچکا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی، شیخ رشید اور علامہ طاہر پاکستانی قوم کیخلاف محاذ بناکر کھڑے ہیں۔
لاہور میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء کا کہنا ہے کہ حکومت نے نیک نیتی سے مذاکرات شروع کئے تھے، دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کررہے ہیں، عسکری پسندوں کیخلاف آپریشن عسکری قوتوں نے حکومتی اجازت سے شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب جنگ کا آغاز ہوچکا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، خبر کسی بھی ذریعے سے آئے فرق نہیں پڑتا۔
رانا ثناء کہتے ہیں کہ شیخ رشید اور علامہ طاہر القادری قوم کیخلاف محاذ بناکر کھڑے ہیں، دونوں رہنماء پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔ سماء