افتخار چوہدری کے بیٹے کی ایئرپورٹ پر لائن توڑنے کی کوشش
دبئی : وی وی آئی پی کلچر کی لت بولیں یا طاقت کا نشہ جو دبئی ائرپورٹ پر تمام تقاضے اور قانون کو بلائے طاق رکھ کر سر چڑھ کر بولنے لگا۔
دبئی ایئرپورٹ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری اپنے بیٹے کے ہمراہ ویڈیو میں سوشل میڈیا کی زینت بن گئے، دبئی ایئرپورٹ پر موجود سابق چیف جسٹس کے بیٹے نے چیکنگ کیلئے لائن میں کھڑے ہونے کی زحمت گوارا ہی نہ کی اور اپنی گھمنڈ میں الگ ہی قطار بنا ڈالی۔
ارسلان افتخار کی اس حرکت پر قریبی موجود لوگوں نے احتجاج کیا اور وہاں موجود افسران سے شکایت کی، جس پر ایئرپورٹ افسران نے ارسلان اور سابق چیف جسٹس کو قطار میں کھڑے ہونے کا بولا، جس پر ارسلان افتخار بھڑک اٹھے اور بدتمیزی شروع کردی۔
IFTIKHAR CHAUDHARY
Arsalan Iftikhar
dubai airport
تبولا
Tabool ads will show in this div