پاک فضائیہ نے جدید اسٹیمولیٹرز تیار کر لئے

380142_29352482 اسلام آباد : پاک فضائیہ نے مقامی وسائل سے مکمل استفادہ کرتے ہوئے اپنا کمانڈ سسٹم تیار کر لیا، پروجیکٹ ویژن کے تحت دفاعی شعبے میں کئی اور سنگ میل بھی کامیابی کے ساتھ عبور کر لئے گئے ہیں۔ پروجیکٹ ویژن کے تحت مؤثر کمانڈ سسٹم اور پائیلٹس کی تربیت کے جدید اسٹیمولیٹرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایٹمی دھماکوں کے بعد دفاعی پابندیوں نے پاکستان کو خودانحصاری کی راہ پر گامزن کیا۔ پیشہ ور انجینیرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لوگوں کو منتخب کر کے ایک یونٹ بنایا گیا اور ذمہ داری دی گئی کہ وہ اپنا کمانڈ سسٹم تیار کریں۔ PAF5 پاکستان کی بری فوج ہو یا بحریہ، پاکستان ایئرفورس کی مہارت سے بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ جدید اسٹیمولیٹرز کے استعمال سے فضائی حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ PAF4 پاکستان کی بری فوج ہو یا بحریہ، پاکستان ایئرفورس کی مہارت سے بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ جدید اسٹیمولیٹرز کے استعمال سے فضائی حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سماء

PAKISTAN AIR FORCE

stimulation

aircraft system

Tabool ads will show in this div