شمالی وزیرستان میں شہید فوجی جوانوں کی میتیں بنوں منتقل، نماز جنازہ ادا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

بنوں : شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید 6 فوجی جوانوں کی میتیں بنوں چھاؤنی منتقل کردی گئیں، شہداء کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کا ایک قافلہ پاک افغان سرحد پر جارہا تھا کہ تحصیل غلام خان کے علاقے بانگی در میں دہشتگردوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ کا نشانہ بن گیا۔

واقعے میں شہید ہونیوالوں میں نائب صوبیدار عالمگیر، نائیک امان، لانس نائیک زاہد، سپاہی نظر گل، سپاہی اختر علی اور سپاہی بشیر شامل ہیں، ان شہداء کی میتیں بنوں چھاؤنی منتقل کی گئیں جہاں نماز جنازہ میں بریگیڈیئر کمانڈر اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام  نے شرکت کی۔

دھماکے میں زخمی 3 اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ شہداء کی لاشیں آبائی علاقوں کو منتقل کی جارہی ہیں۔ سماء

شہید

crimes

lack

super

phase

Tabool ads will show in this div