قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیاب بنائیں گے، آرمی چیف
ویب ایڈیٹر
پشاور : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف وزیرستان قبائل نہیں دہشت گرد ہیں، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیاب بنائیں گے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی حمایت آپریشن میں مدد گار ثابت ہوگی، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کامیاب بنائیں گے۔
وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ہدف وزیرستان قبائل نہیں، دہشت گرد ہیں، بلا امتیاز دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کریں گے۔ سماء