اتمان خیل جھڑپ، میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید

ہنگو : اورکزئی کے علاقے اتمان خیل میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے اتمان خیل میں دپشت گردوں سے جھڑپ کے دوران فرنٹیئر کور کے میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی پر خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، فورسز سے جھڑپ میں انتہائی مطلوب جنگجو شاہ دوران سمیت چھ دہشت گردوں کو منطقی انجام پر پہنچا دیا گیا، جب کہ کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہید کے جسدخاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا، علاقے میں فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے، جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی بھی جا رہی ہے۔ دہشت گردوں کو نوروز کی تقریبات پر حملوں کیلئے افغانستان سے بھیجا گیا تھا۔ سماء