شمالی وزیرستان میں پانچ ویں روز بھی کرفیو بدستور نافذ
ویب ایڈیٹر:
میران شاہ : شمالی وزیرستان ایجنسی میں پانچ ویں روز بھی کرفیو بدستور نافذ ہے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرفیو اٹھانے سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر جیٹ طیاروں کی پروازیں رات بھر جاری رہیں، پورے شمالی وزیرستان میں آج پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جب کہ کرفیو سے قبل ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی بھی شروع کردی گئی تھی، وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے درہ آدم خیل، بنوں اور دیگر مقامات پر آئی ڈی پیز کیمپ لگائے جائیں گے۔ سماء