ڈر ہے وزیرستان آپریشن میں فوج کو پھنسا نہ دیاجائے،اچکزئی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سیاسی قیادت اور فوج کا مشترکہ فیصلہ ہے،محمود خان اچکزئی کہتے ہیں اس ایوان کا ایک فیصد بھی فاٹا کو نہیں جانتا، ڈر ہے فوج کو پھنسا نہ دیا جائے۔

قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی دہشت گردی کی وارداتیں ہوئی انہیں تربیت یہاں فراہم کی گئی، ان عناصر کو میڈیا ہیرو نہ بنائےان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن دہشت گردی کا حل تو نہیں مگر مسلسل دہشت گردی کے واقعات کا جواز ہے، آپریشن کے بعد بات چیت سمیت دیگر مراحل بھی آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حلفاً کہتے ہیں کہ آپریشن کا فیصلہ کسی دباؤ پر نہیں کیا ، یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہے، آپریشن کا فیصلہ حکومت اور سیاسی قیادت نے نے مل کر کیا، دہشت گردوں ںے قبائلی علاقے کا کلچر تباہ کر دیا ہےوزیرستان آپریشن کسی کے کہنے پر نہیں کیا جا رہا،آپریشن کا فیصلہ فوج اور سیاسی قیادت نے مل کر کیا۔ فیصلہ خوشی کا نہیں مجبوری سے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ  یہ جنگ پچھلے کئی سالوں سے لڑ رہے ہیں،اب اس کی شدت کو بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپریشن کے بعد کی صورت حال کی انتہائی  دیکھ بھال  کرنا پڑے گی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان آپریشن سے قبل اگر تمام سیاسی جماعتون کو اعتماد میں لیا جاتا تو اچھا ہوتا، اب جب کہ حکومت نے آپریشن شروع کر دیا ہے تو سیاسی جماعتوں کے پاس حمایت کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن بھی موجود نہیں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دنیا ہماری دوست نہیں ہمیں احتیاط سے قدم رکھنا ہو گا دنیا ہمیں دہشت گردوں کو پالنے کا الزام دے رہی ہے۔ سماء

میں

شوبز

کو

registered

offers

missiles

marries

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div