کوچ اور کپتان ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے پُرامید

sarfu

کراچی : سرفراز احمد کہتے ہیں پوری توجہ  کرکٹ پر ہے، ٹیم کمبینیشن سے مطمئن ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے مقابلے کیلئے بہت اچھی تیاری کی ہے، سیریز جیتیں گے اور ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈسپلن رولز کو قائم رکھیں گے، ہماری ساری توجہ اس وقت کرکٹ پر ہے، ٹیم کمبی نیشن سے مطمئن ہیں۔

کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز خطرناک ٹیم ہے، سیریز ٹف ہوگی، ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کیلئے سیریز اہم ہے، ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہیں، کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں۔ سماء

T20

ODI

West Indies

MICKEY ARTHUR

Tabool ads will show in this div