بھارتی آبی جارحیت، پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

PAK INDIA TALK COMPLETE  ISB PKG 21-03

اسلام آباد: مایار پن بجلی منصوبے پر پاکستان کا اعتراض قبول کرکے بھارت نے کام روکنے کی یقین دہانی کرا دی، لیکن متنازع ڈیموں کے معاملے پر بھارت روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔

اسلام آباد میں آبی تنازعات پر پاک بھارت مذاکرات مکمل بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ 120 میگاواٹ کے مایار پن بجلی منصوبے پر اعتراضات دور کیے جائیں گے اور پاکستان کے مطالبے پر ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کیا جائے گا، متنازعہ ڈیموں کے معاملے پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔ پاکستانی حکام نے موقف اختیار کیا کہ زیر تعمیر منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، تاہم بھارتی حکام نے توجیح پیش کی کہ ڈیموں کی تعمیر کا سندھ طاس معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک نے پکل دُل اور کلنوئی کے حوالے سے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا جبکہ فلڈ ارلی وارننگ سسٹم بہتر بنانے اور دریاؤں کے بہاؤ کے اعداد و شمار کا بروقت تبادلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے کہ آبی تنازعات پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا اجلاس رواں سال دہلی میں ہو گا۔ سماء

water issue

agreement

Power Project

Tabool ads will show in this div