فیس بک دوستی قتل کیس میں اہم پیشرفت

Sialkot Naila

سیالکوٹ : سیالکوٹ فیس بک دوستی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، مقتول شیرون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر زخموں کے نشانات اور گلہ گھونٹ کر جان لینے کی تصدیق ہوگئی، پولیس نے مرکزی ملزمہ نائلہ سمیت 5 افراد کو مقدمہ میں نامزد کرديا، نائلہ کی گرفتاری کيلئے انٹرپول سے رابطے کی تياری کرلی

مزید جانیے : فیس بک پر دوستی کابھیانک انجام

سیالکوٹ فیس بک دوستی کیس میں پيشرفت ہوگئی، مرکزی ملزمہ نائلہ سمیت 5 افراد مقدمہ میں نامزد کردیئے گئے، نائلہ کی گرفتاری کيلئے انٹرپول سے رابطے کی تیاری بھی کرلی گئی، ملزمہ کی والدہ اور بہن پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ والد اور بھائی فرار ہوچکے ہيں۔

Sialkot Sheron Postmartum Still 21-03

Sialkot Sheron Postmartum Still 21-031

Sialkot Sheron Postmartum Still 21-0333

دوسری جانب  فیس بک پر دوستی کے بعد قتل شیرون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی، ڈاکٹرز نے جسم پر زخموں کے 3 نشانات کی تصدیق کردی،  کہتے ہیں بظاہر لگتا ہے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، ٹانگ پر کسی بھاری چیز مارنے کا نشان ہے، سانس کی نالی بری طرح دبائی گئی۔ سماء

naila

Facebook Friendship Murder Case

Sheron

Tabool ads will show in this div