لاہور پولیس کا وحشیانہ تشدد،ایم کیو ایم کا کل ملک بھر میں سوگ کا اعلان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ لاہور میں خون کی ہولی کھیلی گئی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ کل متحدہ قومی موومنٹ لاہورواقعہ کے خلاف یوم سوگ منائےگی۔

متحدہ قومی موومنٹ نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کارکنوں کی ہلاکت پر کل بدھ کو ملک گیر یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ یومِ سوگ کا اعلان ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کیا۔

جب کہ  رابطہ کمیٹی نے بھی کل پُرامن یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو بند رکھیں۔ دوسری جانب لاہور واقعہ کے خلاف قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم سمیت پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی واک آؤٹ کیا۔

دوسری طرف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کے قریب پولیس اور پی اے ٹی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ پر افسوس کا اظہار کیا۔ سماء

میں

لاہور

کا

ملک

tragic

record

Tabool ads will show in this div