مال مفت دل بے رحم،لاہورپولیس نےکولڈڈرنکس کی دکان لوٹ لی

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور میں پولیس کے جوان جب پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سے لڑتے لڑتے تھک گئے، تو انہوں نے کولڈ ڈرنکس کی دکان پر دھاوا بول دیا۔ جانباز اہلک اروں نے منٹوں میں سارے فرج اور ڈیپ فریزر خالی کر ڈالے۔

مال مفت دل بے رحم، یہ مقولہ صادق آیا لاہور پولیس کے جوانوں پر، ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو منتشر کرتے کرتے تھکن سے چور ہوگئے۔ کولڈ ڈرنک کی ایک دکان کیا نظر آئی، سب دیوانہ وار دوڑ پڑے۔

ایک پیٹی بند بھائی نے فریج اور ڈیپ فریزر کاتالا توڑا اور شروع ہوگئی سپلائی۔ کسی کو ٹھنڈی ٹھار کولڈ ڈرنک کی ایک بوتل ملی تو کسی کے حصے میں آئی منرل واٹر کی بوتل، ان کو دیکھئے ان کے تو وارے نیارے ہوگئے۔ ڈیڑھ لیٹر کی ایک نہیں، دو دو بوتلیں ہتھے چڑھ گئیں۔
لوٹ مارکرنے والوں ميں ايس پی عمر چيمہ بھی پیش پیش رہے۔ سماء

کی

Narendra Modi

decade

Injured

experts

expats

Tabool ads will show in this div