ریئرایڈمرل عبدالعلیم نےکوسٹل کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Rear Admiral Abdul Aleem takes over as Commander Coastal Command of PakistanNavy held at PNS IQBAL. کراچی : ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کوسٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تبدیلی ءکمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس اقبال میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کوسٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تبدیلی ءکمانڈ کی پروقار تقریب پی این ایس اقبال میں منعقد ہوئی۔ بحیثیت کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم ساحلی پٹی اور کریکس ایریا میں قائم پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات کے انچارج ہوں گے۔ علاوہ ازیںوہ پاک بحریہ کے ا سپیشل سروسز گروپ اور پاک میرینز کے بھی سربراہ ہوں گے۔

رئیر ایڈمرل عبدالعلیم نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ریئر ایڈمرل عبدالعلیم کمانڈ اینڈ اسٹاف اپوائنٹمنٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ریئر ایڈمرل عبدالعلیم نے بین الاقوامی کاونٹر پائیریسی ٹاسک فورس 151 کی کمان کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے ڈسٹرائر اسکواڈرن، گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کی کمان کر چکے ہیں۔ Rear Admiral Abdul Aleem takes over as Commander Coastal Command of PakistanNavy held at PNS IQBAL (2) انہوں نے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پروجیکٹس) ، پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ اور فلیگ آفسر سی ٹرینگ جیسی اہم خدمات بھی انجام دی ہیں، جب کہ پی این وار کالج ، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول وار کالج امریکہ سے گریجویٹ ہیں، ان کی گرانقد ر خدمات کے اعتراف میں رئیر ایڈمرل عبدالعلیم کو ہلال امتیاز(ملٹری ) سے نوازا گیا۔ Rear Admiral Abdul Aleem takes over as Commander Coastal Command of PakistanNavy held at PNS IQBAL (1) نئی قیادت سنبھالنے کے بعد نو منتخب کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور زیر انتظام یونٹس کے کمانڈنگ افسروں سے ان کا تعارف کرایا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سماء

PAKISTAN NAVY

CHANGE OF COMMAND

coastal guard

Karachi PNS Iqbal

Tabool ads will show in this div