فائرنگ اور پرتشدد واقعات نے خواتین سمیت 5 افراد کی جان لے لی

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 خواتین اور معطل پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا، لیاری میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کا کارندہ مارا گیا۔

کراچی میں پلاٹ کے تنازع پر گلشن اقبال کی مدینہ کالونی میدان جنگ بن گئی، مسلح تصادم میں گولیاں چلیں، ایک خاتون کی جان گئی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شیلنگ اور لاٹھی چارج کے بعد 7 افراد کو حراست میں لے لیا، قیوم آباد سی ویو روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے معطل پولیس اہلکار عادل جاں بحق ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 28 سالہ فوزیہ جان سے گئی، لیاری میں لی مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی، نیو کراچی سیکٹر 11 جی میں فائرنگ سے 50 سالہ عبدالستار جاں بحق ہوگیا۔

کلری تھانے پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا ملزم سعید کمانڈو مارا گیا، ملزم سے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ سماء

MQM

فائرنگ

Travel

internet

decade

Tabool ads will show in this div