میٹرو کے فیڈر روٹس پر بس سروس کا آغاز

17359131_1381758875196048_4049386094784051122_o

لاہور: ميٹرو کے فيڈر روٹس پر بس سروس کا آغاز ہوگيا، شہبازشريف کہتے ہيں عمران خان جسے جنگلہ بس کہتے تھے، آج وہي بس پشاور ميں چلانا چاہتے ہيں ۔

ميٹرو بس کے مسافروں کے لئے ايک اورسہولت چودہ فيڈر روٹس پر نئي سروس کا آغاز ہوگيا، انٹراسٹي بس سروس پر شہبازشريف نے ميڈيا کو بريفنگ دي۔ ايک سو تيس کلوميٹر کے روٹس پر دو سو بسيں چلائي جائيں گي اوريک طرفہ کرايہ پندرہ روپے ہوگا ۔

شہبازشريف کا کہنا تھا کہ ميٹرو بس پرتنقيد کرنے والے آج يہي منصوبہ اپنے صوبوں ميں بنانے پرمجبورہيں ، نئي بس سروس لوگوں کو گلي محلوں سے لے کر ميڑو تک لائے گي۔

وزيراعليٰ پنجاب نے کہا کہ نيازي صاحب اب آپ اسے جنگلہ بس سروس نہ کہئے گا، شہبازشريف نے نئي بس کي سواري بھي کي اور جلد ہي يہ سروس راولپنڈي اور ملتان ميں شروع کرنے کا اعلان کيا ۔ سماء

cm punjab

metro train

Tabool ads will show in this div