شیخ رشید نے ٹرین مارچ ملتوی کردیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 20 جون کا ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں 23 جون کو علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا بھرپور اسقبال کیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کیا، اُن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات اور ملکی حالات کے پیش نظر ٹرین مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں نے بتایا ہے کہ 2 خودکش حملہ آور انہیں نشانہ بناسکتے ہیں، ایسی صورتحال میں ٹرین مارچ نہیں ہوسکتا ہے تاہم جلد ٹرین مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے لاہور واقعے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ 23 جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، عوامی مسلم لیگ اپنی ساری توانائیاں طاہر القادری کے اسقبال کیلئے لگائے گی۔ سماء

Gaza

Tabool ads will show in this div