ایم کیوایم نے ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی اپیل واپس لے لی

اسٹاف رپورٹ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ لاہور پر کل ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھنے کی  اپیل واپس لے لی، شہر میں یوم سوگ منایا جائے گا تاہم ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں  معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہور واقعے پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری رکھی جائیں۔

رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاہور میں پولیس کی جانب سے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹریٹ پر یلغار اور وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے خواتین سمیت 8 افراد کی شہادت پر سوگ میں سیاہ پرچم لہرائیں اور پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عوام اور کارکنان سانحہ لاہور کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کریں۔

واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے سانحہ لاہور پر یوم سوگ منانے اور عوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی تھی، ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری نے نظر ثانی کی اپیل کی جس پر کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل واپس لے لی گئی۔ سماء

defeat

mirza

کاروبار

Tabool ads will show in this div