لاہور واقعے کیخلاف پاکستان عوامی تحریک کا کراچی پریس کلب پر دھرنا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : لاہور میں علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پولیس کی چڑھائی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر  پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے دھرنا دے دیا۔ 

لاہور میں علامہ طاہر القادری کے گھر کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، کراچی میں بھی کارکنوں کا خون جوش مار گیا، گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر آگئے۔

پریس کلب کے باہر دھرنا دیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں پولیس کی چڑھائی بزدلانہ فعل ہے، کارکن مشتعل ہوگئے تو سنبھالنا مشکل ہوگا۔

مظاہرے میں کفن پوش ننھے کارکنوں بھی موجود تھے جو اپنے قائد کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

احتجاج کے باعث پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی طویل قطاروں میں پھنسے مسافر گرمی اور ٹریفک جام سے پریشان نظر آئے۔ سماء

لاہور

burger

media

ranking

militias

pune

Tabool ads will show in this div