لاہور واقعے میں جاں بحق خواتین کا تعلق ایک ہی گھرانے سے، خاندان غم سے نڈھال

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ميں عوامی تحريک اور پنجاب پوليس کے تصادم ميں کئی گھرانے اجڑ گئے، جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، پنجاب حکومت نے لواحقین کیلئے 30 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان تو کردیا لیکن کیا اس سے تنزیلہ کے یتیم بچوں کو ماں واپس مل جائے گی۔

لاہور میں منہاج القرآن مرکز پر تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالی خواتین کے بچے ماں کی یاد میں آنسو بہا رہے ہیں، ممتا سے محروم بچے حکومت سے انصاف کی اپیل کررہے ہیں۔

تنزيلہ کی موت کی خبر اس کے اہلخانہ پر بجلی بن کر گری اور وہ ديوانہ وار اسپتال کی جانب بھاگے، تنزيلہ کی 2 بيٹياں اور ايک بيٹا تھا، اس کے دنيا سے چلے جانے پر متاثرہ خاندان غم کی تصوير بنا ہوا ہے۔

تنزيلہ کے ساتھ اس کی ايک کزن کو بھی گولياں لگيں اور زخموں کی شدت سے وہ بھی دم توڑ گئی، جاں بحق خاتون کا ايک بھائی ابھی تک لاپتہ ہے، جس کا سراغ نہ تو اسپتال سے مل رہا ہے اور نہ پوليس اس سے متعلق کوئی وضاحت دے رہی ہے۔ سماء

لاہور

ایک

legend

Tabool ads will show in this div