سانحہ ماڈل ٹاؤن نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سانحہ ماڈل ٹاؤن نے سوشل میڈیا پر بھی غم و غصہ کی لہر دوڑا دی ہے، سخت پیغامات کے سیلاب کا بہاؤ پنجاب حکومت کی طرف ہے، سماء کی کوریج کی پذیرائی بھی سوشل میڈیا پر خوب ہورہی ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور نے سوشل میڈیا پر آگ لگادی، واقعے کی ہولناک تصویریں جا بجا ٹیگ کی جارہی ہیں، غم و غصے سے بھرے پیغامات تواتر سے ٹویٹر پر اُتر رہے ہیں، عوامی تحریک کے کارکنان پر بہیمانہ تشدد نے پنجاب پولیس اور حکومت کو غضب کا شکار کردیا ہے۔

سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

خلیل شریف نے ٹویٹ کیا کہ شہباز شریف نے سانحہ جلیانوالہ کے جنرل ڈائر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

راحیل علی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استعفوں کا مطالبہ کردیا، حنا مہر ندیم نے واقعہ کی ذمے داری شہباز شریف پر عائد کردی۔

فیس بُک پر بھی سانحہ کی دل دہلا دینے والی تصاویر مسلسل ٹیگ ہو رہی ہیں۔

طفیل نوید نے فیس بک پر واقعے کی نقشہ اشعار میں کھینچ دیا کہ

لگا کر آگ شہر کو یہ بادشاہ نے کہا

اٹھا ہے دل میں تماشے کا شوق آج بہت

واقعے کی بہترین کوریج پر عوام نے سماء ٹی وی کی بھی خوب بذیرائی کی، عائشہ درانی لکھتی ہیں کہ سماء نے سب سے زیادہ فوٹیج فراہم کیں، سماء کی بریکنگ امیجز کا سلسلہ بھی سوشل میڈیا پر چھایا رہا۔ سماء

conflict

bond

آگ

میڈیا

Tabool ads will show in this div