گولی چلےگی توجواب بھی ملےگا،عرفان اللہ مروت

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی : سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے رکن عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ پہلی گولی طاہر القادری کے لوگوں نے چلائی، گولی چلے گی تو جواب بھی  ملے گا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایوان کے باہر میڈیا سے گفت گو میں مسلم لیگ کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ لاہور میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، تاہم پہلی گولی طاہر القادری کے لوگوں نے چلائی، گولی چلےگی توجواب بھی ملے گا۔

عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ طالبان نے بھی گولی چلائی تھی، اس کا جواب دیا گیا، سڑکوں پر قبضے ہوں گے تو خالی تو کرائے جائیں گے، لاہور واقعہ کے بعد پتا چلا کون کس کے ساتھ ہے، حکومت صوبائی ہو یا قومی انہیں رٹ برقرار رکھنی چاہیے۔ سماء

کی

chennai

lawn

Tabool ads will show in this div