تیئس مارچ پریڈ، فل ڈریس ریہرسل جاری
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ان دنوں پاکستان کے محافظوں کے عزم و حوصلے کی گونج سے جھوم اٹھا ہے،جہاں یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل جاری ہے، جب کہ جڑواں شہروں میں موبائل سروس بھی جزوی طور پر بند ہے۔


یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شکرپڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں فل ڈریس ریہرسل کے خوبصورت رنگ تو زمین پر سیکیورٹی فورسز کے قدموں کی دھمک جاری ہے۔


پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کر کے فضاؤں میں بھی رنگ بھرے، ریہرسل کے باعث ایکسپریس وے کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک بند ہے۔ مری روڈ پر فیض آباد سے راول ڈیم چوک پر بھی ٹریفک نہیں ہے، کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک بند رہے گی۔


فل ڈریس ریہرسل کے باعث جڑواں شہروں میں موبائل فون بھی دن ایک بجے تک جزوی طور پر معطل ہے، اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ23 مارچ تک روزانہ رات 12 سے دن 1 بجے تک بند ہوگا۔ سماء