لاہورمیں فائرنگ، متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شدید زخمی
اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف فائرنگ سے زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں ان کا آپریشن جاری ہے۔ طاہرہ آصف کو تین گولیاں لگیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کے مطابق لاہور س میں ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ زخمی ہوگئیں، انہیں تشویش ناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے طاہرہ آصف پر مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن کے قریب فائرنگ کی گئی۔طاہرہ آصف گاڑی نمبر ایل سی ڈی4005میں جارہی تھیں۔
طاہرہ آصف کے ڈرائیور کے بیان کے مطابق فائرنگ ڈکیتی مزاحمت کےدوران کی گئی۔رحیم اسٹورکےقریب نامعلوم افرادنےلوٹ مارکی کوشش کی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہرہ آصف کو دو گولیاں پیٹ میں جب کہ ایک گولی ٹانگ میں لگی ہے۔ سماء