طاہرہ آصف پر فائرنگ دہشت گردی کا تسلسل ہے، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ طاہرہ آصف پر لاہور میں فائرنگ دہشت گردی کا تسلسل ہے، رکن قومی اسمبلی کو سیکیورٹی مانگنے پر بھی فراہم نہیں کی گئی، آج پنجاب ایک ماں، بہن اور بیٹی نے انقلاب کیلئے خون دیدیا۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے بتایا کہ شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹر سے فوج پر بات ہوئی ہے، رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی شریانیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں، 30 بوتلیں خون انہیں چڑھایا جاچکا ہے، ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متحدہ کے قائد نے کہا کہ طاہرہ آصف پر فائرنگ دہشت گردی کا تسلسل ہے، فائرنگ کرنے والوں نے رکن قومی اسمبلی کو پہلے دھمکی دی، انہیں سیکیورٹی مانگنے پر بھی نہ دی گئی، آج پنجاب کی ایک ماں، بہن اور بیٹی نے انقلاب کیلئے خون دیدیا، اللہ طاہرہ آصف کو جلد صحت عطا کرے۔ سماء

فائرنگ

helps

galaxy

Tabool ads will show in this div