ایف سی ٹریننگ سینٹرحملہ،شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا
شبقدر : چارسدہ کے علاقے شب قدر میں ایف سی کے ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکار لائنس نائیک نعیم اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
جمعہ کی صبح شب قدر کے علاقے عائشہ کور میں ایف سی کے ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں لائنس نائیک نعیم اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔
حملے کے بعد دہشت گرووں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔ سماء