نواز لیگ کے مشیروں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوريت بچانے کیلئے ساتھ کھڑے ہيں ليکن حکومت غلطيوں پر غلطياں کئے جارہی ہے، انہوں نے الزام لگايا کہ نواز لیگ کے نااہل مشیروں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں پنجاب حکومت نے طاہر القادری کو اسلام آباد کی طرف دھکیلا، ان کیلئے سبیلیں لگائی گئیں، اس کے باوجود ہم نے صبر سے کام لیا اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہر کیا۔

وہ کہتے ہیں کہ اب حکومت نے حسین اور حسن محی الدین کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی، گلو بٹ جیسے کرداروں کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنا چاہئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں مگر حکومت غلطیوں پر غلطیاں کررہی ہے، جمہوریت کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ کوئی شب خون نہ مار دے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ نواز کے نااہل مشیروں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں۔

تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مل بیٹھ کر معاملات حل کئے جائیں، عدالتی کمیشن کی یکطرفہ رپورٹ کوئی تسلیم نہیں کرے گا، معاملے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے رانا ثناء اللہ اور سخت بیانات دینے والے وزراء کو لگام دیا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل عدالتی کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔ سماء

signed

Tabool ads will show in this div