شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
اسلام آباد : شوہر نے بیوی کو سر پر توا مار کر قتل کر دیا پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بشریٰ کے سر پر توا مار کر قتل کیا گیا، پولیس حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی، زیرحراست ملزم محمد امیر کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی قتل کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ سماء