لاہور : ایم این اے طاہرہ آصف کی حالت بدستور تشویشناک، متحدہ کے وفد نے عیادت کی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : ایم کیو ایم  کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی حالت تاحال تشویشناک ہے، متحدہ رہنماء رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ انہیں ٹارگٹ کیا گیا۔

لاہور میں فائرنگ کے واقعے ميں شديد زخمی ہونیوالی متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شیخ زید اسپتال میں زير علاج ہيں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ٹانگ اور پیٹ سے 4 گولیاں نکال کر انہیں مصنوعی تنفس پر منتقل کرديا، جہاں انہيں ابھی تک ہوش نہيں آيا۔

ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل نے دیگر پارٹی کارکنان کے ساتھ اسپتال میں طاہرہ آصف کی عیادت کی، اس موقع پر ميڈيا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طاہر آصف کو ہدف کرکے نشانہ بنایا گیا، کئی ماہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں لیکن پنجاب حکومت نے سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔

لاہور میں فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، جس میں دہشت گردی، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر طاہرہ آصف کی بیٹی کی مدعیت میں 2 نامعلوم افراد کیخلاف درج کی گئی ہے۔ سماء

لاہور

فٹبال

Murder

korea

helps

teenager

Tabool ads will show in this div