عمران خان کا اسپیکر قومی اسمبلی سے اہم مطالبہ

Imran Khan Talk New Bani Gala 16-03

اسلام آباد: عران خان نے کہا ہے کہ ایازصادق کےپاس اسپیکررہنےکاکوئی جوازنہیں رہا، ایازصادق کواسپیکرسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاناما سے متعلق آواز بلند کی ہے،وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کے بیان میں تضاد ہے۔عمران خان نے کہا کہ آج سب کے سامنے سچ واضح ہوگیا ہے خواجہ آصف نے کہاکہ عوام پاناما کو بھول جائے گی، ملک میں اس وقت نام کی جمہوریت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت نےمجھ پر4کیس کیے، اسپیکر نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ،آمریت اورموجودہ حکومت میں کیافرق ہے، مجھ پرکیس بناکرالیکشن کمیشن میں بھیجے گئے،الیکشن کمیشن میں تمام جوابات دے دیے ہیں،موٹو گینگ سپریم کورٹ سے نکل کر مجھے برا بھلا کہتی ہے، نوازشریف چوری کرےبیرون ملک پیسہ لیکرگئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایازصادق آپ کےاسپیکربننےکاکوئی جوازنہیں رہا،آپ کوقومی اسمبلی کااسپیکررہناچاہیے،یااستعفیٰ دیناچاہیے،پارلیمنٹ جب چلتی ہےجب اسپیکرغیر جانبدار ہو، ایازصادق تقریب میں مریم نوازکیساتھ ہاتھ باندھ کرچل رہےتھے، مریم نوازکس حیثیت سےخواتین کی تقریب میں مہمان خصوصی تھیں۔ سماء

IMRAN KHAN

NATIONAL ASSEMBLY

AYAZ SADIQ

Chairman PTI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div