گینگسٹر سہیل ڈاڈا کے ساتھیوں کی فائرنگ، ملیر و قائد آباد میں دکانیں و کاروبار بند

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے ہلاک گینگسٹر سہیل ڈاڈا کے ساتھیوں نے ملیر اور قائد آباد میں دکانیں و کاروبار بند کرادیا۔

بدنام گینگسٹر سہیل ڈاڈا کے ساتھیوں کی ملیر میمن گوٹھ، قائد آباد اور آسو گوٹھ میں شدید ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا، دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

گزشتہ رات نیپئیر کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا سہیل ڈاڈا قتل، اقدام قتل، بھتہ، اغواء سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، اس کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔ سماء

Syria

elections

defeat

pregnant

کاروبار

Tabool ads will show in this div