لیہ میں درخت سے لٹکی لڑکی کی لاش برآمد

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


لیہ : لیہ میں درخت سے لٹکتی ہوئی لڑکی کی لاش ملی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق علی الصبح علاقہ مکینوں نے درخت سے نوجوان لڑکی کی لاش لٹکتے ہوئے دیکھی، جس دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق لاش تحصیل چوبارھ کے علاقے نواں کوٹ میں درخت سے لٹکتی ہوئی ملی، جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کواطلاع دی، تاہم پولیس حسب روایت تین گھنٹے تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ 20سالہ لڑکی کو گزشتہ روز گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے والدین کے مطابق لڑکی کے اغوا کی اطلاع پہلے ہی تھانا چوبارھ میں درج کرائی گئی تھی۔ اندوہناک اور وحشیانہ کارروائی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی پی او سے فوری رپورٹ  طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماء

میں

کی

سے

برآمد

guards

generation

Tabool ads will show in this div