ٹانک،موٹر سائیکل اور مسافر کوچ میں تصادم،3افراد جاں بحق

ویب ایڈیٹر:


ٹانک : بنوں روڈ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹانک میں بنوں روڈ پر مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ وین میں سوار  متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ، انور خیال اور خان گل کے ناموں سے ہوئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کیلئے قریبی واقع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سماء

میں

google

Karan Johar

Tabool ads will show in this div