ستاروں کی مشکل ۔۔۔ !

veena3 زحل ، مشتری ، ساڑھ ستی ، راہو  جیسے ستارے  چمکے تو اچھی بھلی زندگی تاریک ہوجاتی ہے ۔ ان کی دھندلی روشنی  سے نکلنے کے لئے کیا کیا پاپڑ نہیں بیلنے پڑتے ۔ لیکن کچھ ستارے ایسے بھی ہیں  جو چمکتے ہیں تو خود اپنے لئے مشکل پیدا کردیتے ہیں ۔ چاہے شوبز ستارے ہوں یا پھر سیاست اور کھیل کے میدان کے اسٹارز ۔۔ یا پھر کسی شاہی خاندان کے آفتاب ۔۔ جن کی زندگی ذاتی کم اور عوامی زیادہ ہوتی ہے ۔ کیا بولتے ہیں ، کس کی سنتے ہیں ۔ کیا  کھاتے ہیں ، کیا پیتے ہیں ، کہاں جاتے ہیں  ، کس سے ملتے ہیں ، کسے انکار کرتے ہیں کس سے اقرار کرتے ہیں ، کب قبول کہتے ہیں ، کب بھول کرتے ہیں ۔ الغرض جب تک چمکتے ہیں اس وقت تک  کیمرے بھنوروں کی طرح انکا پیچھا کرتے ہیں ۔ اب میڈیا بھی کیا کرے ۔ منجن بھی تو بییچنا ہے ۔ گھوڑا گھاس سے دوستی کرلے تو بھلا کھائے گا کیا ؟ ستاروں کی ذاتی زندگی پر نظر نہ رکھی جائے تو چٹ پٹی خبروں کے بغیر ریٹنگ کا پیٹ کیسے بھرے گا ؟ اور ایسے میں ۔۔ سب سے پہلے اور بازی لے جانے کا یہ نشہ جب جنون بنتا ہے تو وینا ملک کی خلع کی خبر قومی مسئلہ بن جاتی ہے ۔۔ اسٹوپیڈ باکس پر ایسا ڈھول پیٹا جاتا ہے کہ گویا طلاق نہیں شادی کے شادیانے بجائے جارہے ہوں ۔ میاں بیوی اور والدین سے زیادہ ۔ VEENA MALIK PKG ZOHAIB 30-12 میڈیا فکرمند دکھائی دیتا ہے ۔ گویا بیس کروڑ کی آبادی کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ، کرپشن ، بے روزگاری ، تعلیم یا خوراک کی کمی نہیں ۔ بلکہ وینا ملک کے خلع کا فیصلہ ہے ۔ اسی لئے تو ہر زوایئے سے کوریج کرنا انتہائی ضروری قرار پاتا ہے ۔ فیصلہ کیوں لیا ؟ دوستوں کو کتنا افسوس ہوا ، بچوں کا کیا ہوگا ، وکیل کی حکمت عملی کیا ہوگی ، مفتی صاحب کیا سوچتے ہیں  ۔ اور تو اور پاکستان کے شہری اس اہم اور سنگین مسئلے پر کیا کہتے ہیں ۔ یہ سب جاننا اور عوام تک پہنچانا میڈیا کا فرض ٹھہرا ۔ veena2 مجھے یقین ہے کہ میڈیا کے  اس کردار کے تو اسد خٹک بھی بے حد معترف ہونگے ، جنہیں تو یہ معلوم بھی نیوز چینل کے ذریعے ہی ہوا کہ اہلیہ وینا نے ان سے خلع کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہ حیرت انگیزانکشاف انہوں نے نجی چینل کو دیئے جانے والے ٹیلی فونک انٹرویو میں کیا ۔ بولے کہ "میں تو امریکا میں ہوں ۔ مجھے علم نہیں کہ وینا نے ایسا فیصلہ کرلیا ۔۔ خیر آپ مطمئن رہیں علیحدگی نہیں ہوگی  ۔ چھوٹا موٹا جھگڑا ہے نمٹ ہی جائے گا ۔" لیکن اسد صاحب کو یہ کون سمجھائے کہ انکے لئے چھوٹا موٹا جھگڑا قوم کے لئے کتنا اہم سنگین اور بڑا مسئلہ بن چکا ہے  یا بنا دیا گیا ہے ۔ دعا کریں کہ کپتان تیسری شادی کا اعلان کریں تو شاید وینا کی علیحدگی اور پھر صلح صفائی کی خبر سرخی سے ہٹے ۔ veena1 پبلک فیگر کی زندگی پبلک ہوتی ہے ۔ یہ بیانیہ ستاروں کی زندگی سے جڑی ہر خبر پر نظر رکھنے کا  لائسنس تو دیتا ہوگا  لیکن قومی چینلز کو ایسی خبروں  کو قومی مسئلہ بنانا زیب نہیں دیتا ۔ لہذا پریشان ستاروں کے مسئلے اگر قومی مسئلوں کے بجائے صرف چسکوں کے لئے رہیں تو  میڈیا اور عوام دونوں ہی خوش رہ سکتے ہیں ۔۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ عشق کو عشق سمجھ مشغلہ دل نہ بنا
Tabool ads will show in this div