جسٹس احمد علی نےحلف اٹھالیا،کرپشن کيخلاف جہادکاعزم

SHC Cj Oath Khi 15-03

کراچی :  سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنےعہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر سندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ، ہائیکورٹ اور کراچی بار کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنےعہدے کا حلف اٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سندھ ہائیکورٹ کے ججز، ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ احمد علی ایم شیخ سندھ ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں ۔ وہ 3 اکتوبر 1961 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گریجوایشن تک لاڑکانہ میں تعلیم حاصل کی، ایل ایل بی شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور سے کیا اور 1990 میں بطور وکیل پریکٹس شروع کی۔ 1994 سے 1995 کے دوران لاڑکانہ بار کے سیکرٹری اور نائب صدر بھی رہے، بعد ازاں ہائیکورٹ بار لاڑکانہ کے صدر منتخب ہوئے۔ ستمبر 2009 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر کئے گئے ، دو سال بعد اکتوبر 2011 میں انہیں سندھ ہائیکورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے والے جسٹس سجاد علی شاہ کی جگہ چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ سماء

SINDH HIGH COURT

oath ceremony

justice ahmed ali shah

Tabool ads will show in this div