متحدہ کی مقتول رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف لاہور میں سپرد خاک

اسٹاف رپورٹ

لاہور : متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا، رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد گرفتار نہ ہونے پر پنجاب حکومت کی نااہلی واضح ہوگئی۔

مرحومہ کی نماز جنازہ وفاقی کالونی میں ادا کی گئی، جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن، رابطہ کمیٹی کے ارکان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور  اہل علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے طاہرہ آصف کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا، انہوں نے  پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دن دیہاڑے رکن قومی اسمبلی کا قتل حکومت کی نااہلی ہے۔

طاہرہ آصف کے قتل اور پولیس کی سست تفتیش پر اپوزیشن جماعتوں نے بھی پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان اپنی حکومت کا دفاع کرتے رہے۔

مرحومہ کو وحدت کالونی کے شاہ کمال قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، مرحومہ نے سوگواران میں شوہر 2 بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔ سماء

لاہور

reply

Tabool ads will show in this div