رانا ثناء اللہ کے بعد مزید وزراء کو بھی جانا ہوگا، شیخ رشید

ویب ایڈیٹر

کراچی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ رانا ثناء اللہ کے بعد مزید وزراء کو جانا ہوگا، طاہر القادری کی آمد انقلاب کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، یہ سال حکمرانوں پر بہت بھاری ہے۔

سماء سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق 14 افراد کا خون ضرور رنگ لائے گا، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بعد عابد شیر علی، خواجہ سعد اور خواجہ آصف سمیت مزید وزراء کو اب جانا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سال ن لیگ کیلئے بہت بھاری ہے، حکومت غلطی پر غلطی کررہی ہے، طاہر القادری کی آمد انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ سماء

weapons

export

temple

nbp

Tabool ads will show in this div