رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی لال قلعہ گراؤنڈ کراچی میں غائبانہ نماز جنازہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی غائبانہ نماز جنازہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ادا کردی گئی، کل پارٹی دفاتر میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

طاہرہ آصف کی غائبانہ نماز جنازہ کی امامت مفتی فیروز الدین رحمانی نے کی، نماز جنازہ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ طاہرہ آصف کا خون رنگ لائے گا، حیدر عباس رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ طاہرہ آصف ایک بلند حوصلہ اور نڈر خاتون تھیں، اتوار کو ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوگی۔ سماء

burger

reply

kidnap

umpires

Tabool ads will show in this div