نیوکلیئرسپلائرزگروپ کیلئےشفاف معیاررکھنا چاہیے

sartaj

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ پاکستان تباہی پھیلانے والے ہتھیارریاستی وغیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد  پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہیے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پرعالمی برادری سے مل کر کام کر رہا ہے۔

مشیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی وغیرریاستی عناصرکے ہاتھ نہیں لگنے دے گا۔ سماء

sartaj aziz

Nuclear Supplier Group

Tabool ads will show in this div