آپریش ضرب عضب، شمالی وزیرستان متاثرین کو خیبرپختونخوا تک محدود رکھنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو صوبہ خیبرپختونخوا تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب اور سندھ حکومتوں نے دروازے بند کرلئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ حکومت نے خیبرپختونخوا سے آنیوالے تمام راستوں اور شاہراہوں پر نئے ناکے اور چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں، یہ انٹری پوائنٹس شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنیوالے متاثرین کی آمد کو روکنے کیلئے لگائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اٹک، حسن ابدال، ڈی آئی خان اور مظفر گڑھ کے قریب ناکے لگائے گئے جبکہ سندھ میں کشمور اور اوباڑو کے قریب سندھ پولیس نے ناکے لگا دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز ایک ہی صوبے میں رہیں جہاں ان کی رجسٹریشن آسان ہو اور انہیں ساری سہولتیں ایک ہی جگہ آسانی سے فراہم کی جاسکتی ہیں۔ سماء

فیصلہ

tsunami

mirza

Tabool ads will show in this div