اسلام آباد : پنڈوریاں میں عرس کی تقریب کے دوران دھماکا، 47 افراد زخمی, 5 کی حالت تشویشناک

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے پنڈوریاں میں عرس کی تقریب کے دوران دھماکے سے 47 افراد زخمی ہوگئے، 5 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد دربار کی دیوار کے ساتھ رکھا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنڈوریاں میں واقع پیر چن بادشاہ کے عرس کے موقع پر دربار میں عرس کے موقع پر میلہ جاری تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے, ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بارودی مواد دربار کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جسے ڈیوائس کے ذریعے  تباہ کیا گیا، دھماکے میں ایک پاؤنڈ کے قریب مواد استعمال ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے 32 زخمی پمز ,  8  پولی کلینک اور بے نظیر اسپتال میں 7 زخمی منتقل کئے گئے جن میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سماء

زخمی

Operation

performance

piracy

loot

Tabool ads will show in this div