ایف اے کپ،چیلسی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
لندن : انگش فٹ بال کلب کی ٹیم چیلسی ایف اے کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔ لندن میں ہونے والا میچ ایکشن پیکڈ رہا، برتری کی کوشش اور گول کیپر رکاوٹ بنا۔ پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے آںدرے آؤٹ آف کنٹرول ہوئے، تو ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھایا اور باہر کا راستہ بھی بتایا۔
