ناکے پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 اہل کار زخمی

Hospital 0800 Lhr 14-03

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/03/CIA-Constables-Injured-Lhr-Atif-Pkg-14-03.mp4"][/video]

لاہور : لاہور میں کار سواروں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال ذرائع کے مطابق دو اہل کاروں کی حالت تشویشناک ہے، حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سماء کے مطابق لاہور میں لیڈی ولنگڈن اسپتال کے قریب کار سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دو پولیس اہل کاروں کی حالت تشویش ناک ہے، زخمی اہلکاروں کا تعلق سی آئی اے سے ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق زخمی اہلکار ظفر اور رضوان سی آئی اے غازی آباد میں تعینات ہیں، جو ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئے جا رہے تھے کہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سماء

Lahore Firing

punjab crime

Tabool ads will show in this div